پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کیلئے پک آرڈر کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کیلئے پک آرڈر کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حبیب بینک لمیٹڈ پی ایس ایل 10 سیزن 2025 ڈرافٹ کیلئے پک آرڈر جاری کر دیا جس کے تحت کراچی کنگز کو پلاٹینیئم راؤنڈز میں بالترتیب دوسری، چوتھی اور پانچویں باری ملے گی۔
پی سی بی پک آرڈر شیڈول کے مطابق ڈائمنڈ راؤنڈ میں کراچی کنگز کی پہلی، چوتھی اور پانچویں باری ہوگی، جبکہ کراچی کنگز کی گولڈ راؤنڈ میں دوسری، تیسری اور چھٹی باری ہوگی۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کہاں ہوگی؟ پی سی بی نے بتادیا
بیان کے مطابق ایمرجنگ کیٹگری میں کراچی کنگز کی باری پہلی اور چھٹی ہوگی، سپلیمنٹری راؤنڈ میں چھٹی، پانچویں، پہلی، اور پانچویں باری ہوگی۔ کراچی کنگز کی سلور کیٹگری میں دوسری، تیسری، چوتھی اور چھٹی باری ہوگی۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایل ڈرافٹ 2025 گوادر 11 جنوری کو منعقد ہو گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












