منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

مقبوضہ کشمیر؛ بھارت منصوبوں کے نام پر زرعی زمینیں ہتھیانے لگا

23 دسمبر, 2024 20:58

سرینگر: بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی منصوبوں کے نام پر کشمیریوں کی زرعی زمینیں قبضہ کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اس کوشش کے پیچھے کشمیروں کی قیمتیں زرعی زمینیں قبضہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی غیر محفوظ صورتحال نے بی جے پی کے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے جب کہ حالات معمول پر ہیں لیکن منصوبوں پر کام کرنے والے غیر مقامی مزدوروں پر حملے انکی حفاظت کیلئے ناکافی اقدامات پریشان کن ہیں۔

 علاقے میں امن کا جھوٹا تاثر پیش کرنا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو متوجہ کرنے اور انسانی حقوق اور زمین کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔

 بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اننت ناگ- پہلگام ریلوے لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو کشمیریوں کو ان کی زرعی زمین سے محروم کرے گا۔

 بھارتی وزارت ریلوے کے مطابق یہ 77.5 کلومیٹر کا منصوبہ اننت ناگ سے پہلگام تک ہوگا، جو بجبہارہ اور دیریہامہ گاؤں سے گزرے گا۔ دیریہامہ کے رہائشیوں نے اس ریلوے ٹریک کے منظور ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جو اہم زرعی زمین کو خطرے میں ڈال رہا ہے جس پر کئی خاندانوں کی روزی روٹی کا انحصار ہے۔

 دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ اننت ناگ سے پہلگام تک متبادل راستے موجود ہیں اور موجودہ سڑک کی سہولت کے ہوتے ہوئے یہ منصوبہ غیر ضروری معلوم ہوتا ہے۔ 550 سے زیادہ کنال کشمیری زمین کا اسٹیٹس غیر قانونی طور پر تبدیل کرکے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مذہبی ٹرسٹ کو الاٹ کیا جا رہا ہے۔

 بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے ذریعے ہندو یاترا کو فروغ دینے کے خلاف مقامی لوگوں کے مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں۔ بھارتی غیر قانونی انفراسٹرکچر منصوبے کشمیری عوام میں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں، جو پہلے ہی بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔

 بھارت کشمیری ریلوے کو اپنی قبضہ مضبوط کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے، لیکن اس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہونے اور عالمی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

 کشمیری اس ریلوے منصوبے کو اپنی خودمختاری، روزگار، اور علاقے کی شناخت کے لیے خطرہ اور بھارت کے نوآبادیاتی عزائم کا حصہ سمجھتے ہیں۔
ریلوے لائن بچھانے کا بنیادی مقصد بھارتی سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔  2019 کے بعد سے بھارت کی وہ پالیسیاں جو غیر مقامی افراد کو کشمیریوں کے مساوی حقوق فراہم کرتی ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاری اور تجویز کردہ منصوبے زرعی اور سبز علاقوں کو مزید کم کر رہے ہیں جو ماحولیاتی نظام کو سنگین خطرہ لاحق کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے مطابق یہ تمام کارروائیاں غیر قانونی اور ناجائز ہیں اور انکا مقصد مقبوضہ علاقے کے موجودہ آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔