منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بنگلہ دیش کا بھارت سے شیخ حسینہ کو واپس کرنے کا مطالبہ

23 دسمبر, 2024 21:16

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے بھارت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ مفرور رہنما شیخ حسینہ کے خلاف ’عدالتی کارروائی‘ کیلئے ان کی وطن واپسی چاہتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے وزیرِ خارجہ توحید حسین نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے بھارتی حکومت کو ایک نوٹ کے ذریعے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت چاہتی ہے کہ وہ فرار سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کو عدالتی کارروائی کیلئے واپس بھیجیں۔

مزید پڑھیں:بنگلادیش نے پاکستانی شہریوں کی اضافی سکیورٹی کلیئرنس ختم کردی

مشیر داخلہ جہانگیر عالم کے مطابق انکی وزارت خارجہ نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر شیخ حسینہ کی بھارت سے واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی حوالگی کے حوالے سے وزارت خارجہ کو ایک خط بھیجا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فی الحال یہ عمل جاری ہے، معاہدے کے تحت اسے بنگلہ دیش واپس لایا جا سکتا ہے۔

بنگلہ دیشی اخبار نے خبر دی ہے کہ مشیر نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان حوالگی کا معاہدہ پہلے سے موجود ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش بھر میں طلبا کے احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت فرار ہو گئیں تھیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔