جنگ سے خوفزدہ ہزاروں یہودی اسرائیل چھوڑ کر بھاگ گئے

جنگ سے خوفزدہ ہزاروں یہودی اسرائیل چھوڑ کر بھاگ گئے
خطے میں جاری جنگ کے دوران یہودیوں کا اسرائیل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل کی جنگی پالیسیوں نے خطے میں انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا کردی ہے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک ہزاروں یہودی ملک چھوڑ چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسرائیل سے یہودیوں کی دوسرے ممالک کی طرف نقل مکانی نہ تھم سکی اور مزید خاندان اسرائیل سے کینیڈا، اسپین اور آسٹریلیا منتقل ہو گئے۔
مسلسل جنگ سے تھک چکے یہودی مالی اور سماجی نقصانات برداشت کرنے کو تیار ہیں لیکن تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں رہنے اور اپنے ذہنی سکون کو قربان کرنے کے بجائے دوسرے ممالک میں جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
2024 کے اوائل سے وسط تک 40,900 اسرائیلیوں نے ہجرت کا انتخاب کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 59 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار اسرائیل کے مرکزی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
یمن نے اسرائیل کو خفیہ ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی
اسرائیل کا پہلی بار اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کرنے کا اعتراف
صیہونی حکومت کے کچھ سینئر عہدیدار، جو کئی سالوں سے دوسرے ممالک میں تعینات تھے، واپس آنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ جاری جنگ نے اتنی ذہنی اور جذباتی پریشانی پیدا کر دی ہے کہ بہت سے اسرائیلی دوسرے ممالک میں جانے کے بارے میں مشورہ مانگ رہے ہیں۔
یہاں تک کہ ایک یہودی جوڑے نے ہجرت کرنے کے خواہش مند افراد کی مدد کے لئے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












