منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

19 سال بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

24 دسمبر, 2024 14:06

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دو میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور اپنی مہم کا آغاز 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ میچ سے کرے گی۔

اس کے بعد مہمان ٹیم ٹیسٹ میچوں کے لیے ملتان جائے گی جہاں 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال میں پاکستان کا پہلا ٹیسٹ دورہ ہوگا جب اس نے نومبر 2006 میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔

تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 سے اب تک تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے، مہمان ٹیم جون 2022 میں ون ڈے سیریز  جب کہ اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرچکی ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔