منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سائرہ یوسف نے چوری کا جرم قبول کرلیا

24 دسمبر, 2024 14:58

معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سپُر اسٹور میں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔

سائرہ یوسف کو ان کی پختگی اور رکھ رکھاؤ کی وجہ سے خاصہ سراہا جاتا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ شہروز سبزواری سے طلاق کے باوجود ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی منفی بات نہ کرنا ہے اور اس طرح بیانات سے خود کو علیحدہ کرنا ہے۔

اداکارہ کے سابق شوہر نے طلاق کے تین ماہ بعد ہی ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی تاہم سائرہ یوسف نے نہ کبھی شہروز پر دھوکے کا الزام لگایا نہ دوسری شادی کی۔

سائرہ یوسف کی سپُر اسٹور سے چوری کرنے کی ویڈیو وائرل جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے اس پر بالکل یقین نہ کیا اور اسے کسی اشتہار یا ڈرامے کا حصہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ یوسف کی اسٹور میں چوری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

تاہم اب اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کرکے نہ صرف اس چوری کا اعتراف کرلیا بلکہ اس کی وجہ بھی بتادی۔

ویڈیو میں سائرہ یوسف نے کہا کہ ‘میں اعتراف کرتی ہوں کہ چوری کرنے والی میں ہی تھی کیوں کہ مجھ سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے آپ سے بھی نہیں ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چاہے مجھے کوئی بھی الزام دیں لیکن سب سے کریمی ملک چاکلیٹ کے لیے میں مجرم ہوں۔

اس طرح مداحوں کا اندازہ درست ثابت ہوا اور اداکارہ کی جانب سے چوری کی ویڈیو اصل میں ایک چاکلیٹ کی اشتہاری مہم کا حصہ تھی۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔