منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اسرائیل کی شام پر مہم جوئی؛ فوجی ساز وسامان صوبہ قنیطرہ منتقل

24 دسمبر, 2024 18:25

اسرائیلی فوجی شام کی سرزمین پر غیرقانونی قبضہ کرنے کے بعد قابض صہیونی فوج نے فوجی ساز وسامان گولان کی پہاڑیوں سے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ میں منتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کی صوبائی عمارت کو فوجی مرکز میں تبدیل کرکے فوج تعینات کردی ہے جبکہ شام کے صوبوں قنیطرہ اور درعا کے مغربی علاقے حوز الیرموک پر اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں سے پروازوں کی بھی اطلاع ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فوجی شام کی سرزمین پر غیرقانونی قبضہ کرنے کے بعد شہریوں کو ہتھیار ڈالنے کی دھمکیاں بھی دینے لگے۔

مزید پڑھیں: شام پر قبضہ؛ اسرائیل نے شامیوں کو ہتھیار ڈالنے کی دھمکی دیدی

اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام کی گورنری القنیطرہ کے البعث شہر کے رہائشیوں کو فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کیلئے 2 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں شہر پر دھاوا بولنے کی وارننگ دی تھی۔

مزید پڑھیں: قبضے کیخلاف احتجاج؛ اسرائیل نے شامیوں پر گولیاں برسادیں

اسرائیلی فوج نے دمشق میں تیزی سے سیاسی اور میدانی تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بفرزون اور پڑوسی مقامات پر دراندازی کرتے ہوئے کئی علاقوں اور دیہاتوں پر قبضہ جمالیا ہے۔

مزید پڑھیں: شامی علاقوں پر قبضہ؛ اسرائیل کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب

یہ گاؤں گولان کی پہاڑیوں کے مشرقی حصے میں واقع ہے جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا اور پھر 1981 میں ایک ایسے اقدام میں الحاق کر لیا تھا جسے عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔