اسلامی اقدار سے دوری "طلاق کا جشن” منانے کی بڑی وجہ

اسلامی اقدار سے دوری طلاق کا جشن منانے کی بڑی وجہ (فوٹو: فائل)
عرب ممالک میں خواتین کے طلاق کی بڑھتی شرح اور اسکو خوشی کی غرض سے دیکھنے کا عجیب وغریب چلن عام ہونا اسلامی اقدار سے دوری بڑا سبب قرار دیا جارہا ہے۔
الجزائر میں یہ رواج پھیل رہا کہ اور طلاق یافتہ خاتون اور مرد دونوں کے گھروں میں خاندانوں اور رشتہ داروں کے درمیان ضیافتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ جشن گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر گاڑیوں کی ریلیوں کی شکل میں منایا جاتا ہے۔
طلاق یافتہ افراد جن میں سے زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریبات کےپمفلٹس اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ وہ اسے "خوشی کا موقع قرار دیتی ہیں”۔
مزید پڑھیں: شوہر نے ڈرامہ دیکھنے پر بیوی کو طلاق دیدی
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل پایا جاتا ہے۔ بعض صارفین اس کی حمایت میں دلائل دیتے ہیں اور بعض اس کی مخالفت کرتے ہوئے طلاق کے جشن پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون کو طلاق کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا
صارفین کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سمیت مشرق و مغرب میں دراصل خواتین اسلامی اقدار سے دور ہورہی ہیں جو شاید ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ روایتی شادیوں کی شرح کو کم کیا جاسکے۔
موجودہ انٹرنیٹ اور موبائل کے دور میں رشتے محض ایک لفظ تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں کیونکہ شوہر اور بیوی دونوں اسلامی اقدار اور اسکے نظریے سے دور ہوتے جارہے ہیں۔
الجزائر میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سال 2024ء کے دوران طلاق کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، کیونکہ روزانہ اوسطا تقریباً 240 طلاق کے واقعات ریکارڈ کیے جاتے رہے جو کہ سالانہ 87,600 طلاق کے واقعات کے برابر ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












