انصار اللہ کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت؛ اسرائیل پر مزاحمت کا خوف طاری

انصار اللہ کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت؛ اسرائیل پر مزاحمت کا خوف طاری (فوٹو؛ فائل)
یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد قابض صہیونی ریاست نے سیاسی دباؤ ڈالنے کیلئے یورپی ممالک کا دروازہ کھٹکھٹانا شروع کردیا۔
غزہ میں جنگی جرائم، خواتین اور بچوں کی قاتل ریاست اسرائیل نے یمن کے کیساتھ فوجی محاذ پر انصار اللہ کے ہاتھوں بدترین شکست اور فوجیوں کے ہلاکت کے بعد مزاحمتی گروپ کو روکنے کی کوششیں تیز کردیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر یمن کی انصار اللہ کے تابڑ توڑ حملوں نے قابض رجیم بڑا معاشی دھچکا دیا ہے جس کی وجہ سے نتین یاہو کی حکومت مزاحمتی تحریک کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے۔
مزید پڑھیں: یمن نے اسرائیل کو خفیہ ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی
اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہیں مفلوج ہوگئیں ہیں، صیہونی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے یورپ میں موجود صیہونی لابی کو یمن کی انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی کوششیں تیز کرنے کا کہا ہے تاکہ پابندیاں عائد کرکے مزاحمت کو نقصان پہنچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: حماس نے یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ سے مدد مانگ لی
اسرائیل کے اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی رجیم انصار اللہ کے ہاتھوں عسکری شکست کے بعد بے بس ہو چکی ہے اور اس نے یمنی مجاہدین کے خلاف سیاسی دباؤ ڈال رہی ہے۔
قبل ازیں صہیونی فوج کے لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں ایک سال کی لڑائی کے بعد ایک انچ زمین کا ٹکڑا بھی نہیں مل سکا تھا جبکہ سینکڑوں فوجی ہلاک ہوئے، اسی طرح غزہ میں اسرائیلی فوج ایک سال سے زائد عرصے سے جنگ کے باوجود حماس سے محض
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












