عامر خان احساسِ کمتری کا شکار، بڑا انکشاف بھی کردیا

عامر خان احساسِ کمتری کا شکار، بڑا انکشاف بھی کردیا
معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان نے احساسِ کمتری میں مبتلا ہونے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
حال ہی میں عامر خان ایک انٹرویو میں بالی وڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی میزبانی میں بطور مہمان شریک ہوئے۔
اداکار نے مداحوں سے اپنے قد کے بارے میں عدم تحفظات کو کھلے دل سے دور کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہائیٹ نے کریئر کے ابتدائی مراحل کے دوران ان پر کیا اثر ڈالا تھا۔
عامر خان نے مداحوں سے اپنی ذاتی زندگی سمیت پروفیشنل لائف کے بھی تمام پہلو شیئر کیے جس نے انٹرویو کے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ سمیٹی۔
انٹرویو میں اداکار نانا پاٹیکر نے عامر خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ کو اپنے قد کے حوالے سے احساس کمتری کا سامنا کرنا پڑا ہے؟
جواب میں عامر خان نے اعتراف کیا کہ جب میں اپنے 5 فٹ، 5 انچ قد کے ساتھ بطور ہیرو انڈسٹری میں داخل ہوا تو میرا قد میری احساسِ کمتری کا باعث بنا تھا۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ کریئر کے ابتدائی دنوں میں مجھے لگتا تھا کہ اگر لوگ مجھے میرے قد کی وجہ سے قبول نہیں کریں گے تو کیا ہوگا؟
عامر خان نے کہا کہ یہ احساس کمتری میرا خوف بن گئی تھی لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا دراصل ان سب چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












