منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

25 دسمبر, 2024 16:26

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان کی میزبانی میں ہوگی جس کی انعامی رقم کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

اگلے برس فروری اور مارچ میں کھیلی جانے والی چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول گزشتہ روز باضابطہ طور پر آئی سی سی نے جاری کیا، میگا ٹورنامنٹ ہائربرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی، لاہور اور کراچی، دبئی (نیوٹرل مقام) ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے، ہر پاکستانی اسٹیڈیم میں تین گروپ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ بھارتی میچز دبئی میں ہوں ہوگے۔

سال 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 4.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔

8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے فاتح یعنی پاکستان کو 2.2 ملین ڈالر کا چیک دیا گیا تھا جب کہ رنر اپ ٹیم بھارت کو 1.1 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔

دیگر دو سیمی فائنلسٹ ہر ایک کو 450,000 ڈالر ملے تھے، ہر گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 90,000 ڈالر جبکہ ہر گروپ میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیموں کو محض 60,000 ڈالر ملے تھے۔

سال 2013 میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے مقابلے 2017 میں 500,000 ڈالر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

انعامی رقم 2017 کے مقابلے دوگنی ہونے کا امکان ہے کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ ٹورنامنٹ براڈکاسٹرز اور آئی سی سی پاک بھارت میچ سے بڑی آمدنی لطف اندوز ہوں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔