چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا شائقین کرکٹ کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا شائقین کرکٹ کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرے گا۔
چیمپیئنز ٹی 20 کپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی جائے گی۔
ان کا یہ بیان انٹرنیشنل کرکٹ کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شروع ہونے والے عالمی کرکٹ ایونٹ کے لیے باضابطہ شیڈول اور گروپس کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 15 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا تاہم بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے۔
وزیر اطلاعات نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اپنی ذمہ داریاں بہترین طریقے سے نبھا رہا ہے۔
میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں تارڑ نے کہا کہ وریندر سہواگ سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز جو 2005 کی ٹیم کا حصہ تھے، پاکستان دشمنی کو سراہتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












