منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

غزہ میں شدید سردی سے تین بچے دم توڑ گئے

26 دسمبر, 2024 12:10

جنوبی غزہ کے المواسی کیمپ میں شدید سردی کی وجہ سے تین بچے دم توڑ گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے بدھ کے روز ایک پوسٹ میں بتایا کہ المواسی میں ایک نوزائیدہ بچہ سیلا محمود الفاسیح شدید سردی سے جاں بحق ہوگیا۔

سی این این نے خان یونس کے نصیر اسپتال میں پیڈیاٹرکس اینڈ اوبسٹرکس کے سربراہ ڈاکٹر احمد الفارا کے حوالے سے بتایا کہ الفاسیح سمیت کم از کم دو دیگر نوزائیدہ بچے جن میں ایک تین دن اور ایک ماہ کا بچہ شامل ہے کم درجہ حرارت اور گرم پناہ گاہ تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ اور انسانی حقوق کے وکیل فلپ لازارینی کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 17 ہزار 600 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔

جنگ کے دوران 17,000 سے زیادہ بچوں کو ان کے والدین سے جدا کر دیا گیا جبکہ بہت سے طبی سہولیات میں مناسب دیکھ بھال حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

ڈاکٹر الفارا کا کہنا تھا کہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے وینٹی لیٹرز اور ادویات سمیت طبی سامان کی قلت کی وجہ سے قبل از وقت بچے مر رہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔