منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

شادی سے قبل جینیاتی ٹیسٹ لازمی قرار

26 دسمبر, 2024 13:53

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آئندہ ماہ سے شادی سے قبل جینیاتی ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای نے آئندہ نسلوں کی صحت کے تحفظ کے لیے جنوری 2025 سے تمام اماراتی جوڑوں کے لیے شادی سے قبل جینیاتی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

جینیاتی بیماریوں کی روک تھام اور صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لئے  وزارت صحت اور روک تھام (ایم او ایچ اے پی) اس پروگرام کی قیادت کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سالانہ اجلاسوں کے دوران  امارات جینوم کونسل کے فیصلے کے بعد حال ہی میں اس پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔

2022 میں ابوظہبی میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع ہونے والے اس ٹیسٹنگ پروگرام میں 800 سے زائد جوڑوں کی اسکریننگ کی گئی۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 86 فیصد جوڑے جینیاتی طور پر مطابقت رکھتے ہیں، جبکہ 14 فیصد کو خاندانی منصوبہ بندی کے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس پروگرام کو جینیاتی خطرات کی جلد نشاندہی کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس سے جوڑے خاندان شروع کرنے کے بارے میں باخبر فیصلے کرسکتے ہیں۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔