بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جل بسے

بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جل بسے
سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ شدید علالت کے بعد 92 سال کی عمر میں چل بسے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے بعد منموہن سنگھ کو دہلی میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار بھارت کے وزیر اعظم رہے، انہوں نے 2004 سے 2014 تک ملک نکی بگ دوڑ سنبھالی ۔ وہ وزیراعظم بننے سے پہلے بھارت کے وزیر خزانہ اور فنانس سیکریٹری بھی رہے۔
آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال نے منموہن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ہم گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دیتے ہیں کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم، ڈاکٹر منموہن سنگھ، 92 برس کی عمر میں چل بسے۔
سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو پاکستان کے ضلع چکوال میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہو گیا تھا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












