یمن کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، بھگدڑ سے 18 یہودی زخمی

یمن کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، بھگدڑ سے 18 یہودی زخمی
صنعا پر اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب، یمن نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل برسادیے۔
صیہونی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں خطرے کے سائرن سنے گئے، میزائل حملے کے خوف سے شہریوں کی بڑی تعداد گھروں کو چھوڑ کر شیلٹرز کی طرف بھاگ پڑی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھگدڑ کی وجہ سے اٹھارہ سے زائد یہودی زخمی ہوگئے جب کہ یمنی حملے کے باعث بین گورین ایئرپورٹ پر بھی شٹ ڈاؤن کی کیفیت رہی۔
یمنی فوج انصاراللہ کے ترجمان یحییٰ السریع نے کہا ہے کہ یمن کے ہائپر سونک میزائل دشمن کی نیندیں اڑادیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا یمنی ائیر پورٹ اور بندرگاہوں پر فضائی حملہ
انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو خبردار کیا ہے کہ ہم دشمنوں کو جلد سرپرائز دیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












