طلاق کی افواہیں، فیروز خان کی اہلیہ کیساتھ نئی تصاویر وائرل

طلاق کی افواہیں، فیروز خان کی اہلیہ کیساتھ نئی تصاویر وائرل
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے ایک بار پھر اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ نئی رومانٹک تصاویر شیئر کرکے علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
معروف ڈراموں ‘خانی’ اور ‘خدا اور محبت’ میں اپنے اہم کرداروں کے لیے مشہور فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔
حال ہی میں فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان ممکنہ علیحدگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی تھیں۔
فیروز خان اور ان کی بہن حنا مانیک دونوں نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کیا فیروز خان باکسنگ میں کیریئر بنانے والے ہیں؟
فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر بہن بول پڑیں
اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تازہ ترین تصاویر پر مداحوں کی جانب سے دعائیں اور محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم کچھ ناقدین نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اس پوسٹ کو لاکھوں لائکس اور سیکڑوں تبصرے مل چکے ہیں، جو جوڑے کی وسیع پیمانے پر مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












