جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر کیخلاف بھی مواخذے کی تحریک منظور

جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر کیخلاف بھی مواخذے کی تحریک منظور
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے قائم مقام صدر کے خلاف بھی مواخذے کی ٹحریک منظور کرلی۔
غیرملکی میڈٰیا کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک کے حق میں 192 ارکان نے ووڈ دیا جب کہ تحریک کی کامیابی کے لیے 151 ووٹ درکار تھے۔
رپورٹس کے مطابق مواخذے کی تحریک کے لیے ووٹنگ کے دوران پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی اور شورشرابا کیا۔
جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے سابق صدر یون سک یول کےخلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکارکر دیا تھا جس کے بعد اپوزیشن نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کیا تھا۔
اپوزیشن نے قائم مقام صدر سے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کی مبینہ طور پر رشوت لینے کی تحقیقات دو آزاد تحقیقاتی اداروں سے کروانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
اپوزیشن پارٹیوں نے اس سے قبل مارشل لا لگانے پر سابق صدریون سک یول کے خلاف بھی مواخذے کی دو تحریکیں پیش کی تھیں جس میں سے ایک ناکام اور ایک کامیاب رہی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












