اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگادی، 50 شہید

اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگادی، 50 شہید (فوٹو: فائل)
قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کرکے 50 سے زائد فلسطینوں کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں قابض صہیونی افواج کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی، اسرائیلی درندہ صفت فوج نے طبی مراکز، اسکولوں اور رہائشی مکانات پر حملوں کی وجہ سے مظلوم فلسطینوں کی شہادتوں کا سلسلہ دراز ہونے لگا۔
عرب میڈیا نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگادی جبکہ ڈاکٹرز کو برہنہ کرکے ننگے پاؤں جنوبی حصے کی طرف لے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں شدید سردی سے تین بچے دم توڑ گئے
اسرائیلی فورسز نے اسپتال میں موجود 76 مریضوں کو بھی نکال دیا ہے جنکی حالت شدید تشویشناک ہے۔
صہیونی حکومت نے شمالی غزہ میں واحد فعال طبی مرکز کمال عدوان اسپتال اور اسکے قریبی علاقوں پر شدید بمباری کی، جس کے باعث متعدد افراد شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کا انکشاف
دوسری جانب غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں بدترین حالات ہیں، 6 اکتوبر سے اس علاقے کو مکمل محاصرے میں رکھا ہوا ہے اور امدادی سامان کی رسائی کو روک دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












