منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بشار حکومت کا خاتمہ؛ امریکا نے شام میں اضافی فوج تعینات کردی

27 دسمبر, 2024 20:24

امریکا نے شام میں روسی مداخلت کو کم کرنے کیلئے صوبے حسکہ میں واقع فوجی اڈے میں اپنی اضافی نفری اور ہتھیار بھیج دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے شام کے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کیلئے مزید دستے اور اسلحہ پہنچادیا ہے تاکہ روس کی مداخلت کو کم کیا جاسکے۔

جمعرات کو 20 گاڑیوں اور ٹرکوں پر مشتمل امریکی فوجی قافلہ عراق کے عین الاسد بیس سے حسکہ میں داخل ہوا۔ اس قافلے کو فضائی مدد بھی حاصل تھی اور اس میں خصوصی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔

مزید پڑھیں: شام پر قبضہ؛ اسرائیل نے شامیوں کو ہتھیار ڈالنے کی دھمکی دیدی

حالیہ دنوں میں امریکی فوج نے عراق کے صوبہ انبار میں واقع عین الاسد بیس اور جنوبی اربیل میں حریر بیس سے بڑی تعداد میں جنگی دستے حسکہ منتقل کیے ہیں۔

معزول صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا اور اسرائیل گٹھ جوڑ کر ذریعے شام کو اپنا فوجی بیس بنانےکی کوشش کررہے ہیں جبکہ صہیونی قابض فو ج نے شام کے کئی علاقوں پر قبضہ جمالیا ہے۔

مزید پڑھیں: شامی علاقوں پر قبضہ؛ اسرائیل کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دمشق میں تیزی سے سیاسی اور میدانی تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بفرزون اور پڑوسی مقامات پر دراندازی کرتے ہوئے کئی علاقوں اور دیہاتوں پر قبضہ جمالیا ہے۔

یہ گاؤں گولان کی پہاڑیوں کے مشرقی حصے میں واقع ہے جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا اور پھر 1981 میں ایک ایسے اقدام میں الحاق کر لیا تھا جسے عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔