منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ریحام خان ایک مرتبہ پھر ‘دلہن’ بن گئیں

28 دسمبر, 2024 12:23

ریحام خان نے  شوہر مرزا بلال کے ساتھ شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر برائیڈل شوٹ سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

ریحام خان کا شمار پاکستان کی نامور شخصیات میں کیا جاتا ہے، وہ نہ صرف ایک سماجی کارکن ہیں بلکہ مصنفہ، اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بین الاقوامی چینلز کے لیے نیوز رپورٹنگ سے کیا جب کہ وہ پاکستان میں بھی متعدد شوز کی میزبانی کر چکی ہیں۔

ریحام خان ان دنوں مرزا بلال کے ساتھ اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کا جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل برائیڈل شوٹ میں ریحام خان دلہن کے روپ میں جب کہ مرزا بلال اہلیہ سے میچنگ لباس میں شوٹ کو مزید دلکش بنا رہے ہیں۔

سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریحام خان نے  مرزا بلال کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا۔

ادھر مداحوں کی جانب سے ریحام خان کو زبردست فوٹو شوٹ کروانے پر خوب سراہا گیا جب کہ بعض صارفین نے سابق ٹی وی میزبان کو نیک خواہشات پیش کیں۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔