ایران نے شام میں مداخلت کے الزام کو یکسر مسترد کردیا

ایران نے شام میں مداخلت کے الزام کو یکسر مسترد کردیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شام کی تعمیر نو میں اتحاد پر زور دیتے ہوئے ملک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کردیا ہے۔
عباس عراقچی کا یہ بیان عرب لیگ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران پر زور دیا گیا تھا کہ وہ صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد شام میں مداخلت نہ کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم آپ کی طرح، بہت واضح وجوہات کی بنا پر شام میں استحکام اور امن چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران بہت واضح وجوہات کی بنا پر شام میں افراتفری اور بدامنی کو روکنا چاہتا ہے۔
عباس عراقچی نے شام میں تمام نسلی اور مذہبی گروہوں کی شرکت کے ساتھ ایک جامع حکومت کا مطالبہ کیا اور کسی بھی بہانے سے غیر ملکی مداخلت کو مسترد کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور امریکا پر شام میں اختلافات بھڑکانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












