منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کو احمق قرار دے دیا

28 دسمبر, 2024 15:09

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ایم سی جی ٹیسٹ کت تیسرے روز غیر روایتی شاٹ پر آؤٹ ہونے پر رشبھ پنت پر برس پڑے۔

رشبھ پنت نے بھارت کی پہلی اننگ میں 37 گیندوں پر 28 رنز کی اننگ کھیلی، اسکاٹ بولنڈ کی گیند پر باہر سے لیگ سائیڈ کی طرف شارٹ کھیلنے کی  لیکن وہ ایج سیدھا کیچ تھرڈ مین کو تحفے میں دے بیٹھے۔

سنیل گاوسکر نے لنچ بریک کے دوران اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے اس سے پہلے جب کوئی فیلڈر نہیں تھا، تب اس نے یہ شاٹس لگانے کی کوشش کی جو سمجھ میں آتا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ یہ شاٹ لیگ سائیڈ کی جانب جانا تھا جو آف سائیڈ پر گیا، یہ دراصل آپ کو بتاتا ہے کہ شاید اس میں تھوڑی سی بد قسمتی شامل تھی، لیکن اس خاص مقام پر کھیلنے کے لیے ایک شاٹ کا خوفناک انتخاب کیا گیا جس میں دو فیلڈرز ڈیپ اسکوائر لیگ اور ڈیپ پوائنٹ پر تھے۔

پنت نے 56 ویں اوور میں بولنڈ کی گیند پر بھی اسی طرح کا شاٹ آزمایا لیکن جب وہ اپنا توازن کھو بیٹھے تو گیند ان کے جسم پر جا لگی۔

انہوں نے اگلی گیند پر تھوڑا سا بہتر انداز اپنایا لیکن ناتھن لیون کے ہاتھوں میں کیچ دے دیا، پنت کے آؤٹ ہونے سے پہلے بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے تھے اور اب بھی آسٹریلیا کو 283 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پنت اپنے بہت سے رنز غیر روایتی اور جارحانہ شاٹس کے ذریعے بناتے ہیں۔ سنیل گواسکر نے نشاندہی کی کہ جب دو فیلڈرز اسی طرح کے شاٹ کا انتظار کر رہے ہیں تو پنت کو زیادہ عقلمند ہونا چاہئے تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ رشبھ پنت کو لگتا ہے وہ رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر وہ روایتی انداز میں رنز نہیں بنا سکتے تو انہیں نمبر 5 پر بیٹنگ نہیں کرنا چاہئے۔

گواسکر آؤٹ ہونے کے وقت اے بی سی ریڈیو پر لائیو کمنٹری کر رہے تھے اور انہوں نے کہا کہ پنت نے اپنی وکٹ پھینک کر بھارت کو بری طرح مایوس کیا۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔