منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

غزہ کا واحد فعال اسپتال نذر آتش؛ ڈائریکٹر بھی زیرِ حراست

28 دسمبر, 2024 17:14

قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ کے واحد فعال کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو بھی حراست میں لے لیا۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے مطابق کمال عدوان اسپتال کے نزدیک اسرائیلی فوج کے حماس کیخلاف غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات کا مرکز بھی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگادی جبکہ ڈاکٹرز کو برہنہ کرکے ننگے پاؤں جنوبی حصے کی طرف لے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگادی، 50 شہید

اسرائیلی فورسز نے مزاحمتی تحریک حماس کیخلاف محاصرے کرکے نام پر 50 سے زائد فلسطینوں کو شہید کردیا۔

اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنے بیان میں گزشتہ روز کہا تھا کہ قابض فوج کے حملے میں ان کے طبی عملے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں ایک ڈاکٹر بھی شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں شدید سردی سے تین بچے دم توڑ گئے

اسرائیلی فورسز نے اسپتال میں موجود 76 مریضوں کو بھی نکال دیا ہے جنکی حالت شدید تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کا انکشاف

صہیونی حکومت نے شمالی غزہ میں واحد فعال طبی مرکز کمال عدوان اسپتال اور اسکے قریبی علاقوں پر شدید بمباری کی، جس کے باعث 60 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔