خاتون نیوز اینکر کو عدالت میں قتل کردیا گیا

خاتون نیوز اینکر کو عدالت میں قتل کردیا گیا (فوٹو: فائل)
لبنانی نیوز اینکر عبیر رحال کو شوہر خلیل مسعود نے عدالت میں گولی مار کر قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی نیوز اینکر عبیر رحال اپنے شوپر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کیلیے عدالت پہنچی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کرکے مقتولہ اینک کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
بعدازاں سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر ویڈیو شیئر کی جس میں قتل کی وجہ مبینہ خیانت بتائی اور غیرت کو محرک قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ریحام خان ایک مرتبہ پھر ‘دلہن’ بن گئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے 3 بچے ہیں، عبیر رحال نے خانگی عدالت میں تشدد کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔
مقتولہ ایک نیوز ویب سائٹ چلاتی تھیں جسے اس کے شوہر نے بنا کردیا تھا تاہم ان کے مابین اختلافات میں اضافہ ہوگیا، خلیل مسعود نے فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی وڈیو میں نیوز ویب سائٹ پر مالی تنازعات کی تفصیل دی اور دعویٰ کیا کہ یہ سائٹ اس نے بنائی تھی۔
مقتولہ کے شوہر مسعود خلیل کی لاش سکیورٹی افسران کو اس کی کار سے ملی اس نے پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












