منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

کیا اسرائیل نے شام پر چھوٹا نیوکلئیر دھماکا کیا؟ پہاڑ ریزا ریزا

28 دسمبر, 2024 18:23

قابض اسرائیلی فورسز کے شام کے شہر طرطوس میں ہتھیاروں کے گودام پر ہونیوالے فضائی حملے کو چھوٹا نیوکلئیر دھماکہ قرار دیا جانے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 دسمبر 2024 کو شام کے شہر طرطوس میں قابض اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کیا تھا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ زلزلہ پیما سنسر کے ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹس میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں شام کا بڑا نقصان ہوا ہے اور اسرائیل کی جانب سے شام پر چھوٹا نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جبل الشیخ کی پہاڑیوں کے بعد اسرائیل کا دمشق کے 3 علاقوں پر قبضے کا اعلان

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں زور دار دھماکے کے ساتھ 3 شدت کا زلزلہ بھی آیا تھا، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 820 کلومیٹر دور ترکی کے شہر ازنک تک محسوس کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شام؛ اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد حملے! 1 ہزار 800 بم گرادیے

مزید برآں روسی میڈیا تنظیم سپوتنک نے اس دوران کہا تھا کہ اسرائیل نے اسے ایک جنگی جہاز سے نئے میزائل سے نشانہ بنایا ہے تاہم کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ دھماکے میں امریکا کا تیار کردہ B61 ایٹمی بم استعمال ہوا تھا۔

کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے 20 گھنٹے بعد بھی ترکی اور قبرص میں تابکاری کی سطح معمول سے زیادہ تھی۔ یہ ڈیٹا یورپی یونین کے ریڈی ایشن مانیٹرنگ سسٹم نے فراہم کیا۔ لوگوں کو یہ لگا کہ شاید کوئی چھوٹا ایٹمی ہتھیار استعمال کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔