بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کار حادثے کا شکار

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کار حادثے کا شکار (فوٹو: فائل)
بھارت کی مراٹھی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں پوسار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھارتی اداکارہ کی کار نے کچل دیا۔
اداکارہ کی گاڑی کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ شوٹنگ سے واپسی آنے والی اداکارہ اور کار ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں۔
مزید پڑھیں: خاتون نیوز اینکر کو عدالت میں قتل کردیا گیا
مراٹھی فلموں کی اداکارہ ارمیلا کوٹھاری جمعہ کی رات شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں جب ان کے ڈرائیور سے کار بے قابو ہوکر پوسار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں پر چڑھ گئی۔
پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بے قابو کار نے دو مزدوروں کو ٹکر ماری تھی جس میں سے ایک مزدور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












