سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی امریکا آمد پر شدید احتجاج

بھارتی وزیر خارجہ کا امریکہ کا دورہ، سکھوں کا شدید احتجاج
واشنگٹن: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکا کے دورہ کیا، جے شنکر نے سیکرٹری بلنکن اور این ایس اے سلیوان سے ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورے کے نتیجے میں خالصتان کے حمایتی سکھوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا، واضح رہے کہ مودی حکومت پر عالمی قتل اور مغربی ممالک میں سکھوں کے خلاف جاسوسی نیٹ ورکس کے الزامات ہیں۔
واشنگٹن میں پرو خالصتان مظاہرین نے ’’مودی سیاست کو ختم کرو‘‘ کے نعرے لگائے، مظاہرین نے سکھ کارکنوں کے قتل کے خلاف بھارت پر پابندیاں لگانے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:سکھ تاریخ کو دوبارہ لکھنا، ویر بال دیوس کے پشت پر بی جے پی کا ایجنڈا
خیال رہے کہ جے شنکر پر سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے اور عالمی سطح پر ماورائے عدالت قتل کی حمایت کرنے کے الزامات ہیں، جے شنکر کا دورہ زیادہ تر مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو بچانے کے لئے ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












