منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

29 دسمبر, 2024 13:15

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے پہلے بچے کی آمد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پ حبا بخاری نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ‘اس سال نے ہماری زندگیوں کو اتنے خوبصورت انداز میں بدل دیا کہ میرے لیے الفاظ میں بیان کرنا واقعی ممکن نہیں ہے اور اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش سے آگاہ کیا۔

ادکارہ نے مزید لکھا کہ یہاں آپ کے دوسرے مہینے کا جشن منانے کیلئے ہے، آپ کی موجودگی محبت کی سب سے خالص شکل ہے جو ہم نے محسوس کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ آپ کی موجودگی محبت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا، ہمارے پیارے فرشتے، ہماری زندگی کا نور۔

خیال رہے کہ اداکارہ حبا بخاری نے اپنی بیٹی کا نام ‘عینور’ رکھا اور کہا کہ اس کا مطلب چاند کی روشنی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔