جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
جنوبی افریقہ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز جیت کیلئے صرف 121 رنز درکار تھے، پروٹیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر 90 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے جیت کیلئے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے چوتھے روز دوسری اننگز کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز سے کیا۔
محمد عباس نے ٹرسٹن اسٹب کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر ایڈم مکرم کو 96 رنز پر آؤٹ کرکے میزبان ٹیم کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ لنچ بریک کے وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز تھے۔
پاکستان کو جیت کیلئے صرف 2 وکٹوں کی ضرورت تھی جبکہ پروٹیز کو 32 رنز کی ضرورت تھی۔ تاہم لنچ بریک کے بعد کاگیسو ربادا اور مارکو جینسن نے ایک بھی وکٹ نہ گرنے دی اور اپنی ٹیم کو دو وکٹوں سے فتح دلائی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












