ضلع کرم پاراچنار؛ ڈیڈلاک تاحال برقرار! مگر کیوں وجہ سامنے آگئی

ضلع کرم پاراچنار؛ ڈیڈلاک تاحال برقرار! مگر کیوں وجہ سامنے آگئی (فوٹو: فائل)
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے معاملے پر گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔
جی ٹی وی کے مطابق کرم میں مستقل امن و امان کے قیام، ضلع بھر سے ہتھیاروں کے خاتمے، فریقین کے مورچوں کو مسمار کرانے اور مرکزی شاہراہ سمیت تمام سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے اور محفوظ بنانے کیلئے کوہاٹ مں گرینڈ جرگہ چند دن وقفے کے بعد پھر شروع ہوا تاہم کوئی بڑی پیشرفت نہ ہوسکی۔
فریقین کے درمیان ایپیکس کمیٹی کے فیصلے کی رو سے 14 میں سے 12 نکات پر فیصلہ ہوچکا ہے، اسلحہ کو حکومت کے پاس جمع کرنے، سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ہفتہ کی شام تک ڈیڈ لاک موجود تھا۔
مزید پڑھیں: کرم بحران: گرینڈ جرگے میں پیشرفت، مشران نے معاہدے پر دستخط کردیے
ادھر 6 قبائل پر مشتمل گروپ کا موقف ہے کہ اپیکس کمیٹی میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ سب سے پہلے فریقین سے ہتھیار اکٹھے کئے جائیں پھر ضلع کرم بھر میں تمام بنکرز اور مورچے مسمار کئے جائیں اور اس کے بعد تمام راستے کھول دیے جائیں، اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق معاہدے پر دستخط کے لئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: ضلع کرم پاراچنار؛ 130 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے
جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ طوری قبائل کے عمائدین کا کہنا ہے کہ پہلے راستے کھول دیے جائیں۔ اس کے بعد مرحلہ وار مورچوں کی مسماری اور اسلحہ اکٹھا کرنا شروع کیا جائے تاہم ایک گروپ اس بات سے متفق نہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں احتجاجی مظاہروں کے باعث نیا ٹریفک پلان جاری
طوری قبیلے نے اپنے موقف کے مطابق معاہدے پر دستخط کئے ہیں لیکن اہل سنت کے 6 قبائلی عمائدین اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور دستخط سے انکار کردیا ہے۔ گرینڈ جرگہ ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لئے بھر پور کوشش کر رہا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ گرینڈ امن جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو تقریباً حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب راستوں کی مسلسل کے باعث ابتک 130 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر راستوں کی بندش اور خوراک کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












