باربی بننے کا جنون؛ ماڈل نے کروڑوں کی سرجریز کروا ڈالیں

باربی بننے کا جنون؛ ماڈل نے کروڑوں کی سرجریز کروا ڈالیں (فوٹو: فائل)
آسٹریا سے تعلق رکھنے والی فیٹش باربی کے نام سے مشہور ماڈل نے اپنے ہونٹوں کی سرجری اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے 50 ہزار پاؤنڈ خرچ کر ڈالے۔
30 سالہ ماڈل اپنی غیر معمولی اور مصنوعی شکل کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور وہ 18 سال کی عمر سے ہی بوٹوکس اور فلرز کا استعمال کررہی ہیں۔
تاہم انکی منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ان کا چہرہ متعدد کاسمیٹک سرجریز کی وجہ سے خوفناک دکھائی دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا شادی شدہ افراد ‘سنگلز’ لوگوں سے زیادہ خوش رہتے ہیں؟
انہوں نے یوٹیوب پر اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دوست اور خاندان کے افراد ان کے اس حلیے پر پریشان ہیں، لیکن ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک گڑیا کی طرح دیکھنا چاہتی ہیں، بڑے بال، بڑے ہونٹ، اور بڑے ناخنوں والی ایسی باربی جو دیگر سے مختلف ہو۔
مزید پڑھیں: خاتون نیوز اینکر کو عدالت میں قتل کردیا گیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ماڈل نے بوٹوکس اور فلرز پر اب تک 32,000 سے 53,000 پاؤنڈ (18 کروڑ 8 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے ہیں اور ہر 3 سے 4 ماہ بعد اپنے ہونٹوں کو مزید فل کروانے جاتی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












