ماہرہ خان نے مُنفرد ساڑھی پہن کر نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا

ماہرہ خان نے اسپیشل ساڑھی پہن کر نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا
اداکارہ ماہرہ خان نے بھارت کے معروف سیلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی اسپیشل گلیٹر ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیر دیے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکو دلکش ساڑھی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرہ خان ان دونوں اپنے قریبی دوستوں کی شادی میں مصروف ہیں جن میں سے ایک تو انکے فلم ’’ہو من جہاں‘‘ اور ’’ 7 دن محبت ان‘‘ کے ساتھی اداکار شہریار منور ہیں۔
ماہرہ خان کی اداکاری تو زبردست ہے ہی لیکن انکا فیشن سینس بھی کسی سے کم نہیں بلکہ انکی ڈریسنگ ایسی ہے کیا پاکستان بلکہ بھارت میں بھی فیشن کے متوالے ان کے لُکس کاپی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ماہرہ خان کے فینز کی جانب سے اس لُک کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے جبکہ بھارت کے فیشن کریٹکس یہ کہتے دکھ رہے ہیں کہ ماہرہ خان نے اس ساڑھی کو بالی وڈ حسیناؤں سے زیادہ ایلیگنٹ وے میں پہنا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












