سائیکل پر 10 ممالک گھومنے کے بعد غیر ملکی جوڑا سندھ میں لُٹ گیا

سائیکل پر 10 ممالک گھومنے والے غیر ملکی سیاح سندھ پہنچ کر لُٹ گئے
کراچی: اتوار کے روز سندھ کے ضلع سجاول کے بائے پاس کے مقام پر غیر ملکی سیاح جوڑے کو لوٹ لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق ملزمان غیرملکی جوڑے سے موبائل فون چھین کر لے گئے۔ محکمہ آرکیالوجی کے مطابق سائیکل سوار غیر ملکی سیاح سندھ کے تاریخی مقامات کے دورے پر تھے، اس دوران انہیں لوٹ مار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں:جاپان میں لاکھوں غیر ملکی سیاحوں نے ڈیرے ڈال دیے
ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تین ڈاکوؤں نے جوڑے سے ایک آئی فون اور 72 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ محکمہ آرکیا لوجی کا کہنا ہے کہ دونوں سیاح 7 ماہ سے سائیکل پر 10 مختلف ممالک میں گھوم کر سجاول پہنچے تھے۔
دوسری جانب سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، متاثرہ افراد کووالزیک جاکو ٹوماز اور انکی اہلیہ اسکینٹامبرلو مائی الزبیتھ عالمی دورے پر تھے اور پاکستان پہنچنے سے قبل گزشتہ سات ماہ کے دوران 10 ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












