منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ایران کے نوجوان باکسر نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

30 دسمبر, 2024 15:19

ایرانی باکسر فرزان احمدی کو 2024 کے بہترین ایشین اسکول بوائے باکسر قرار دے دیا۔

ایران کے ابھرتے ہوئے باکسنگ اسٹار فرزان احمدی افزادی کو ایشین باکسنگ کنفیڈریشن کی جانب سے 2024 ء کے بہترین ایشین اسکول بوائے باکسر کا تاج پہنایا گیا ہے۔

یہ اعلان اس سال کے اوائل میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشین جونیئر بوائز اینڈ گرلز اور اسکول بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپیئن شپ میں فرزان احمدی کی غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

61 کلوگرام وزن کے زمرے میں حصہ لیتے ہوئے نوجوان ایتھلیٹ نے باکسنگ رنگ میں غیر معمولی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

برزان احمدی کا یہ کارنامہ باکسنگ دنیا میں ایران کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور ہر عمر کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے ملک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

نوجوان باکسرکی جیت ایشیا بھر کے خواہشمند نوجوان باکسرز کے لئے ایک ترغیب کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔