منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

میلبرن ٹیسٹ میں شکست، بھارت ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

30 دسمبر, 2024 18:36

میلبورن: آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 340 رنز کے ہدف کے جواب میں 155 رنز بنائے جس کی بدولت آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بھاری شکست کے باوجود بھارت اگلے سال لارڈز میں ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت تیسرے نمبر پر موجود بھارت کے پوائنٹس کی شرح (پی سی ٹی) 52.78 فیصد ہے۔

کوالیفائنگ حاصل کرنے کے لئے بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف اہم پانچویں ٹیسٹ میچ جیتنا ہوگا جو 3 جنوری 2025 سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں شروع ہوگا۔

تاہم آسٹریلیا کے خلاف 29 جنوری 2025 سے گال میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کی فتح بھارت کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

سری لنکا کے لئے سیریز میں 2-0 یا 1-0 سے جیت بھارت کے امکانات کے لئے ضروری ہوگی۔

اگر سب کچھ ایسا ہو جاتا ہے، تو بھارت ڈبلیو ٹی سی 2023-25 سائیکل کو 55.26 فیصد پی سی ٹی فیصد کے ساتھ ختم کر سکتا ہے۔

اس صورت میں آسٹریلیا کا زیادہ سے زیادہ پی سی ٹی فیصد بڑھ کر 53.51 فیصد ہوسکتا ہے جبکہ سری لنکا زیادہ سے زیادہ 53.85 فیصد پی سی ٹی کے ساتھ چیمپیئن شپ راؤنڈ کو  اختتام پذیر کرسکتا ہے۔

تاہم اگر بھارت آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں جیت حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے یا ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی وہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

مزید برآں، اگر باھرت سڈنی میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی آسٹریلیا سری لنکا کے خلاف سیریز میں کم از کم ایک ٹیسٹ جیت جائے تو بھی بھارتی ٹیم کا ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔