پی ایس ایل 10: جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل

پی ایس ایل 10: جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل
جنوبی افریقی کرکٹر راسی وان ڈیر ڈوسن نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ کے لیے باضابطہ طور پر رجسٹریشن کرا دی۔
توقع ہے کہ مڈل آرڈر کے باصلاحیت بلے باز کی ڈرافٹ میں شمولیت سے مقابلے کو تقویت ملے گی اور لیگ میں ان کا بین الاقوامی تجربہ سامنے آئے گا۔
وان ڈیر ڈوسن حالیہ برسوں میں جنوبی افریقا کے ایک اہم کھلاڑی رہے ہیں، جنہوں نے محدود اوورز اور ٹیسٹ دونوں فارمیٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر لیوک ووڈ اور آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری نے 11 جنوری 2025 کو گوادر میں ہونے والے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے باضابطہ طور پر پلیئر ڈرافٹ میں جوائن کر لیا ہے۔
پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر غیر ملکی کھلاڑی
ایلکس کیری (آسٹریلیا)
عثمان خواجہ (آسٹریلیا)
کوربن بوش (جنوبی افریقا)
راسی وین ڈیر ڈوسن (جنوبی افریقا)
رائلی روسو (جنوبی افریقا)
کولن منرو (نیوزی لینڈ)
ڈیرل مچل (نیوزی لینڈ)
ٹام کوہلر-کیڈمور (انگلینڈ)
ٹام کرن (انگلینڈ)
ڈیوڈ ولی (انگلینڈ)
دیوڈ ملان (انگلینڈ)
جیسن رائے (انگلینڈ)
شکیب الحسن (بنگلہ دیش)
مستفیض الرحمن (بنگلہ دیش)
سکندر رضا (زمبابوے)
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












