جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ اسرائیل خود کرے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ اسرائیل خود کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں تمام وزرا اور مشیروں نے شرکت کی۔
صدر ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں وزرا کی کارکردگی بہترین رہی، اشیا کی قیمتیں کم کرنی ہوں گی، مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت ہمارے لیے مشکل حالات چھوڑ کر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین کو ادا کی گئی رقم واپس لے گا، غزہ میں جنگ بندی کا فیصلہ اسرائیل کو کرنا چاہیے تھا، جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ اسرائیل خود کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












