جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

طالبان مخالف افغانستان یونائٹڈ فرنٹ کا کابل اور قندھار میں اہم اہداف پر ٹارگٹڈ حملوں کا دعویٰ

25 ستمبر, 2026 11:38

طالبان مخالف تنظیم افغانستان یونائٹڈ فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل اور قندھار میں طالبان کے اہم ترین انٹیلی جنس مراکز اور مالیاتی شخصیات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

افغانستان یونائٹڈ فرنٹ کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں طالبان حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انتہائی نوعیت کے ٹارگٹڈ حملے کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین کارروائیوں کے دوران دارالحکومت کابل کے اندر طالبان کی اسپیشل یونٹس کی ایک اہم پوسٹ اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مرکزی دفتر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے وہاں موجود عسکری ڈھانچے کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کی دراندازی ناکام، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 8 ڈرونز تباہ کردیئے گئے

دوسری جانب قندھار کے حساس وسطی علاقے میں بھی ایک انتہائی خفیہ اور ٹارگٹڈ کارروائی انجام دی گئی، جس کا بنیادی ہدف طالبان کے اندرونی نظام سے وابستہ ایک انتہائی اہم شخصیت ملا ثابت تھا۔

تنظیم کے فراہم کردہ دعوے کے مطابق، ہلاک ہونے والا یہ شخص عام فرد نہیں تھا بلکہ وہ طالبان کے مالیاتی امور اور فنڈنگ کے نظام کا ایک کلیدی اکاؤنٹنٹ اور بدنام زمانہ عارف نیٹ ورک کا انتہائی سرگرم رکن تصور کیا جاتا تھا۔

مبصرین کے مطابق کابل اور قندھار جیسے انتہائی سکیورٹی زونز میں اس نوعیت کے حملے ہونا طالبان کی داخلی سکیورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔