جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

عیدالفطر پر لمبی تعطیلات کا اعلان

27 فروری, 2025 13:16

عیدالفطر پر لمبی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی سینٹرل بینک نے رمضان المبارک کے دوران بینکنگ سیکٹر کے اوقاتِ کار اور عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک میں ملک بھر کے تمام بینکوں میں کام کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا، جبکہ کام کا اختتام سہ پہر 4 بجے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے شروع ہوں گی اور 4 شوال بمطابق بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔ اس دوران ملک بھر کے بینکس بند رہیں گے۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا شیڈول

رپورٹس کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات جمعرات 9 ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے شروع ہوں گی اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔ ان تعطیلات کے دوران بھی مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقوں میں واقع بینکس زائرین کی سہولت کے لیے کھلے رہیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔