پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو- 25 میں شرکت

پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو- 25 میں شرکت
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو-25 (KOMODO-25) میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشق کموڈو-25 میں 38 ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی، پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت، علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون کا اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، پی این ایس اصلت نے کولمبو سری لنکا کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈنگ آفسر پی این ایس اصلت نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں، پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس اصلت کا سری لنکا اور انڈونیشیا کا دورہ دونوں دوست ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











