بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ زائد العمری کے باعث ان کی یادداشت کم ہوچکی ہے اور وہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار غلطیاں کرتے ہیں، غلطیاں کرنے پر فلم سازوں کو منظر کو ری شوٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس عمر میں بھی کام کے حوالے سے آئے دن میٹنگ پر میٹنگ ہوتی ہیں اور ان ملاقاتوں میں طے کیا جاتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کسے مسترد کرنا ہے اور کیسے آگے بڑھنا ہے؟
اداکار نے یہ بھی لکھا کہ زائد العمری کی وجہ سے انہیں نہ صرف ڈائیلاگ یاد کرنے میں مشکل پیش آتی ہے بلکہ شوٹنگ کے دوران عملے کی دوسری ہدایات کو بھی بعض مرتبہ سمجھ نہیں پاتے۔
امیتابھ بچن کے مطابق اپنی غلطیوں کا احساس ہونے پر وہ ہدایت کاروں سے دوبارہ موقع دینے کی اپیل کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ موقع ملنے پر اچھا کام کریں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












