جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار سروہی انتقال کر گئے

06 مارچ, 2025 12:30

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی وفاقی دارالحکومت میں انتقال کر گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل ا فتخار احمد سروہی نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت

ایڈمرل ا فتخار احمد سروہی 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1988 سے 1991 تک چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل ا فتخار ا حمد سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور پاک بحریہ کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔