ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور انکے شوہر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور انکے شوہر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ (فوٹو: فائل)
معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار ایک سنگین حادثے کا شکار ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے، جب ان کی گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی، جس پر خاتون اور ایک مرد سوار تھا۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی اہلیہ ٹک ٹاکر دانیہ سے متعلق نیا حکمنامہ جاری
حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا دعویٰ ہے کہ حادثہ ان کی گاڑی کی وجہ سے نہیں بلکہ موٹر سائیکل کی غلط سمت سے تیز رفتاری میں آنے کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں سر پر چوٹ آئی، جس سے وہ بے ہوش ہوگئے۔
مزید پڑھیں: دانیہ شاہ کے شوہر غیر اخلاقی ویڈیوز نشر کرنے کے الزام میں گرفتار
گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا اور گاڑی میں ان کے کیمرہ مین اور دیگر ملازمین بھی سوار تھے جبکہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
مزید پڑھیں: دانیہ کے دوسرے شوہر کے حبا بخاری کے حمل سے متعلق انکشافات
یاد رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دانیہ شاہ سے جولائی 2024 میں شادی کی تھی۔ اس سے قبل دانیہ شاہ نے فروری 2022 میں مشہور اسکالر عامر لیاقت سے شادی کی تھی، جو جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے۔
عامر لیاقت کی وفات کے 2 سال بعد، دانیہ شاہ نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی کی۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












