جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

عالیہ بھٹ نے بیٹی کی تصاویر ہٹانے کی وجہ بتا دی

06 مارچ, 2025 15:41

بالی ووڈ اداکار رنبیر اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کی تصاویر ہٹانے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی۔

حال ہی میں عالیہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راہا کی پیدائش کے بعد سے وہ مسلسل حفاظت کرنے والی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہا کے بارے میں فکر مند رہتی ہوں۔

مزید پڑھیں:فواد نے رنبیر کی فلم اینیمل نہ دیکھنے کی وجہ بتادی

انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں، یہ اچھی چیز ہے لیکن کبھی کبھی یہ بری چیز بھی ہو سکتی ہے، برا ایک غلط لفظ ہے لیکن یہ ایک ایسی چیز بھی ہے جسے لوگوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ جب سے وہ (راہا) پیدا ہوئی تھی، میں مسلسل حفاظت کرنے والی بن گئی ہوں۔

مزید پڑھیں:رنبیر کپور کی ایکشن فلم ’انیمل‘ کے ڈیلیٹ مناظر سوشل میڈیا پر لیک

عالیہ کے انسٹاگرام پر نظر ڈالنے سے پتاچلتا ہے کہ راہا کی کوئی واضح تصویر نہیں ہے، یہاں تک کہ ان کے جام نگر کے حالیہ سفر اور پیرس میں ان کے خاندان کی چھٹیوں کی تصاویر بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

عالیہ نے مزید بتایا کہ ان کے ذہن میں راہا کے بچپن سے اچھی طرح لطف اندوز ہونے کا خیال پہلے سے موجود تھا، میں واقعی کوشش کرتی ہوں کہ راہا کے ساتھ زیادہ موجود رہوں جو میں زندگی کے دوسرے لمحات میں اکثر نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ راہا کے ساتھ میں ہر لمحے میں موجود رہنے کی کوشش کرتی ہوں، یہ قدرتی طور پر ہوتا ہے کیونکہ میں ہر سیکنڈ انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔

خیال رہے رواں ماہ کے اوائل میں عالیہ نے اپنے انسٹاگرام سے راہا کی تمام تصاویر ہٹا دی تھیں جس میں اس کا چہرہ نظر آرہا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔