جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاکستان میں عیدالفطر کس دن ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا

07 مارچ, 2025 09:12

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ بتادی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

یاد رہے کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کے 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کے لیے 29 ویں روزے کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 18 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیے۔ سرچ کونسل کے مطابق 29 ویں روزے کو افطار کے وقت پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہو چکی ہو گی۔

اس پیشگوئی کے مطابق اتوار 30 مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا، وہاں چاند کی رویت با آسانی ہو جائے گی اور ملک بھر میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔