اس بار تو لمبی چھٹیاں! عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر آگئی

اس بار تو لمبی چھٹیاں! عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر آگئی
سال 2025: عیدالفطر پر چھٹیوں کے حوالے سے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق اس بار ماہ صیام 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
اس طرح عید کے تین دن (پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ، یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی۔
تاہم 30 روزے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔
ہفتہ و اتوار کو سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، یوں عید کی کم از کم چھ تعطیلات ہوں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











