سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر آگئی
حکومت نے سول سرونٹس رولز میں ترمیم کر دی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سول سرونٹس رولز 1973 میں ترمیم کر دی گئی ہے، جس کے تحت اعلیٰ بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے افسران کے لیے پروموشن پالیسی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اس ترمیم کے بعد گریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کے لیے کیس بورڈ میں بھیجنے کے نئے معیاری طریقہ کار تشکیل دیے گئے ہیں۔
نئی پالیسی کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے صرف دو بار پیش کیا جا سکے گا۔ اگر کوئی افسر دو بار کیس بورڈ میں پیش ہونے کے بعد بھی ترقی حاصل نہیں کر پاتا تو اس کا کیس تیسری بار کیس بورڈ میں نہیں بھیجا جائے گا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں دو بار مسترد ہونے والا افسر گریڈ 22 میں ترقی کے لیے نااہل تصور ہوگا۔ یہ نئی پالیسی ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر بھی لاگو ہوگی۔
یہ ترمیم بیوروکریٹک نظام کو مزید موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کو بھی فروغ ملے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











