پی آئی اے کی نجکاری؛ حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کے تمام مراحل طے کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔
وزیر نجکاری نے کہا کہ یورپ کیلئے قومی ایئرلائن فلائٹس کے آغاز سے نجکاری کا ماحول مزید سازگار ہوگا، حالیہ اقدامات کے باعث پی آئی اے دوبارہ منافع بخش ہو رہا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ 3 ماہ میں برطانیہ کیلئے بھی فلائٹس شروع ہونے جارہی ہیں، یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکا اور مشرق بعید کیلئے فلائٹس کھولنی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











