جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی؛ محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق نئی پیشگوئی سامنے آگئی

06 مارچ, 2025 14:15

محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق کی گئی پیشگوئی کے مطابق شہر میں آج سے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 7 روز تک کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جس دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم 12 مارچ سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے، جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہو سکتی ہے۔

رات کے اوقات میں ہلکی خنکی کے باعث درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 121 پرٹیکیولیٹ میٹرز (PM) ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ سطح عالمی ادارہ صحت (WHO) کے معیارات سے کہیں زیادہ ہے، جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔